بــــــــــــــــــــــســم الله الرحمن الرحــيـــــــــــــــــــم
👉Ata Kr Hamary Maa Baap Ko Umer-e-Daraz Aye ALLAH K Unki Duaaon K Bina Hamari Zindagi Adhuri Ha👈
( Muhammad Shahbaz Tanoli Hari Pur Hazara ) follow @SimTips On Social Media

Sunday 17 December 2017

Best Collection Urdu (36-70) Poetry

Best Collection Urdu (36-70) Poetry
 .محمد شہباز تنولی پر مزید اشعار(36-70) دیکھیں 



(36) محمد شہباز تنولی
کتنا رویا تھا میں تیری خاطر 
اب جو سوچوں تو ہنسی آتی ہے 


(37) محمد شہباز تنولی
ذرا دیکھو تو دروازے پہ دستک کون دیتا ہے 
محبت ہو تو کہہ دینا یہاں اب ہم نہیں رہتے


(36) محمد شہباز تنولی
آؤ آنکھوں سے بات کریں 
الفاظ مطلب بگاڑ دیتے ہیں 


(37) محمد شہباز تنولی
انا کہتی ہے التجاء کیا کرنی 
وہ محبت ہی کیا جو منتوں سے مل


(38) محمد شہباز تنولی
بچهڑا اس ادا سے کہ رت هی بدل گئی 
اک شخص سارے دیس کو سوگوار کر گیا


(39) محمد شہباز تنولی
روشنی میری بہت دور تلک جائے گی 
شرط یہ ہے کہ سلیقے سے جلاؤ مجھ کو


(40) محمد شہباز تنولی
بحرِ آتش سے جو لوٹا تو بہت خوش تھا مگر
کیا خبر تھی کہ جلا دیگا اک دیا مجھ کو


(41) محمد شہباز تنولی
رُکو رُکو اے عشق اندر مت آنا 
یہ لو دل اور چلتے بنو


(42) محمد شہباز تنولی
ملے تو ہزاروں لوگ تھے زندگی میں
شاید وہ سب سے الگ تھا جو دل میں اُتر گیا


(43) محمد شہباز تنولی
محبت کی گستاخی تمھیں مہنگی نہ پڑ جائے 
ہاتھ میں لیے پھول سر شام بیٹھے ہی رہا کرو گے


(43) محمد شہباز تنولی
میرے خیال میں دنیا اُجڑ گئی میری 
تیرے خیال میں تنکے تھے آشیاں کے


(44) محمد شہباز تنولی
قتل کر کے چلا رُوٹھ کے قاتل میرا
خوں بہتا ہی گیا اُس کو منانے کے لیے


(45) محمد شہباز تنولی
قاتل کو کوئی قتل کے آداب سِکھائے
دستار کے ہوتے ہوئے سر کاٹ رہا ہے


(46) محمد شہباز تنولی
حادثہ دیکھ کر رُک گئے ہو 
لگتا ہے شہرعشق میں نئے ہو


(47) محمد شہباز تنولی
حق سے دے تو نفرت بھی سر آنکھوں پر
خیرات میں تو کسی کی محبت بھی منظور نہیں


(48) محمد شہباز تنولی
حسرتیں بے قیاس ہوتی ہیں
صورتیں غم شناس ہوتی ہیں
لبوں پہ جن کے ہنسی ہوتی ہے
اکثر اُن کی آنکھیں اُداس ہوتی ہیں


(49) محمد شہباز تنولی
دکھاوے کے سہاروں سے بچ کہ چلتا ہوں 
حادثہ یہ میرے گماں میں بھی نہ تھا


(50) محمد شہباز تنولی
ٹھکرا کے ہم کو اُنہوں نے کہا اب مسکراؤ
ہم بھی ہنس دئیے کیوں کہ سوال اُن کی خوشی کا تھا


(51) محمد شہباز تنولی
ٹھوکریں مار کے محفل سے اٹھاتے ہیں مجھے
اور اک پاؤں سے دامن بھی دبا رکھا ہے


(52) محمد شہباز تنولی
شدتِ درد میں کمی نہ آئی ذرا بھی 
درد، درد ہی رہا، اُلٹا بھی لکھا سیدھا بھی


(53) محمد شہباز تنولی
تم سے اچھے تو میرے دشمن نکلے کہتے تھے جو
بات بات پر "تمہیں نہیں چھوڑوں گا"۔


(54) محمد شہباز تنولی
خود سے فرصت ہی نہیں ملی ورنہ 
میں کسی اور کا ہوتا تو تمہارا ہوتا

(55) محمد شہباز تنولی
خواب تو خواب ہیں خوابوں میں اُلجھنا کیسا
صبح ہوتے ہی چلے جائیں گے آنے والے


(56) محمد شہباز تنولی
خوشبو گئی نہ دل سے، نہ یادوں سے بے رُخی
اُس بے وفا کے سارے نقش بڑے پائیدار تھے


(57) محمد شہباز تنولی
وقت ہے جھونکا ہوا کا اور ہم ہیں پتے فقط
کون جانے اگلے دسمبر ہم کہاں، تم کہاں


(58) محمد شہباز تنولی
چھوڑ کے جا رہے ہو اور کہتے ہو قیامت کو ملیں گے 
گویا اِس دن کے بعد قیامت کوئی اور بھی ہے


(59) محمد شہباز تنولی
طوفانِ درد دل میں سُلا ہی چکے تھے قیسؔ
موسم نے پھر سے رونے کا سامان کر دیا


(60) محمد شہباز تنولی
گئی رُتوں میں تو شام و سحر نہ تھے ایسے 
کہ ہم اُداس بہت تھے مگر نہ تھے ایسے


(61) محمد شہباز تنولی
طوفانِ درد دل میں سُلا ہی چکے تھے قیسؔ
موسم نے پھر سے رونے کا سامان کر دیا


(62) محمد شہباز تنولی
گندم امیرِ شہر کی ہوتی رہی خراب
بچی کسی مزدور کی فاقوں سے مر گئی


(63) محمد شہباز تنولی
وہ تہی دست بھی کیا خوب کہانی گر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا


(64) محمد شہباز تنولی
یاد آتے کبھی تمہیں ہم بھی
ہم بھی اے کاش واقعہ ہوتے


(65) محمد شہباز تنولی
یوں تیری چاہتیں سنبھالی ہیں
جیسے عیدی ہو میرے بچپن کی


(66) محمد شہباز تنولی
ثواب سمجھ کر تم دل توڑتے ہو ہمارا 
گناہ سمجھ کر ہم تم سے گِلہ نہیں کرتے


(67) محمد شہباز تنولی
چھوڑ یہ بات، کہ ملے یہ زخم مجھے کہاں سے
زندگی بس تو اتنا بتا، کہ کتنا سفر باقی ہے


(68) محمد شہباز تنولی
چلا گیا چاند دیکھو سو گئے سارے ستارے بھی 
اب تو آ جاؤ اے نیند ادھورے ہیں کچھ خواب ہمارے بھیا


(69) محمد شہباز تنولی
ہم نے کہا کمال ہو، جو تم ہم کو بھلا سکو 
ہم نے تو فقط بات کی، اُس نے کمال کر دیا


(70) محمد شہباز تنولی
ہمیں معلوم تھا انجام عشق کا لیکن
جوانی جوش پر تھی زندگی برباد کر بیٹھے

Best Collection Urdu (71-100) Poetry
Share:

0 comments:

Post a Comment

Copyright © Shahbaz | Powered by Blogger Design by Shahbaz | Blogger Theme by MShahbazTanoli/