Masnoon Dua Islamic
رَبِّ ھَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ
اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو دعا کا سننے والا ہے۔
(سورۃ آل عمران:38)
(سورۃ آل عمران:38)
اگر تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ تمہارا دل گمراہ ہو جائے گا۔۔۔۔۔

اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما یقیناً تو ہی بڑی عطا فرمانے والا ہے۔
(سورۃ آل عمران:08)
اگر تمہارے ایمان کو خطرہ ہو تو۔۔۔
اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری ا تاری ہوئی وحی پر ایمان لائے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی، پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔
(سورۃ آل عمران:53)
(سورۃ آل عمران:53)
حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ
میرے لئے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔
(سورۃ توبہ:129)
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد کوبھی(توقیق بخش)۔ اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔
(سورۃ ابراہیم:40)
(سورۃ ابراہیم:40)
رَبَّنَا ہَبۡ لَنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعۡیُنٍ وَّ اجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا
اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
(سورۃ فرقان:74)
(سورۃ فرقان:74)
رَّبِّ اَنۡزِلۡنِیۡ مُنۡزَلًا مُّبٰرَکًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡمُنۡزِلِیۡنَ
اے پروردگار! ہم کو مبارک جگہ پر اتارنا اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔
(سورۃ المومنون:29)
(سورۃ المومنون:29)
رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ
اے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
(سورۃ المومنون:97)
(سورۃ المومنون:97)
رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا
اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھنا کیونکہ اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے۔
(سورۃ الفرقان:65)
(سورۃ الفرقان:65)
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
اے پروردگار ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بیشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
(سورۃ البقرۃ:127)
(سورۃ البقرۃ:127)
اِنَّمَاۤ اَشۡکُوۡا بَثِّیۡ وَ حُزۡنِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ
میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کرتا ہوں۔
(سورۃ الیوسف:86)
(سورۃ الیوسف:86)

میرے پروردگار (اس کام کے لئے) میرا سینہ کھول دے۔ اور میرا کام آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔
(سورۃ طٰہ:28-25)
(سورۃ طٰہ:28-25)
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ۔
اے ہمارے پروردگار! اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے پروردگار! ہم ایسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار! جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھنا اور ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما۔
اپنے دوست و احباب کو ان قرآن دعاؤں سے مطلع فرمائیں اور خدارا خودساختہ اذکار کی بجائے قرآنی آیات کو اپنانے کی ترغیب دیں
0 comments:
Post a Comment